لاہور(پاک ترک نیوز) 100ملین ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سب سے بڑی کرپٹو کرنسی فرم ’بائنانس‘ کا کہنا ہے کہ سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی، اس نقصان کا تخمینہ تقریباً 100 ملین ڈالرز ہے۔کچھ غیر ملکی ایجنسیاں اپنے زرائع کے ذریعے یہ دعوی کر رہی ہے کہ نقصان کا تخمینہ 100 ملین ڈالرز نہیں ہے بلکہ یہ 570 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
فرم کے سربراہ چانگ پینگ ژاؤ کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے سسٹم کو کچھ وقت کے لیے منجمد کر رہے ہیں۔ لیکن صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں، صارفین کو مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔چانگ پینگ ژاؤ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس چوری میں ’ایک کراس چین برج بی ایس سی ٹوکن ہب پر ایک ایکسپلائٹ‘ شامل ہے۔
واضح رہے کہ یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایگزی انفنیٹی بلاک چین گیم سے 50کروڑ ڈالر سے زیادہ چوری کیے گئے تھے۔