لکی مروت(پاک ترک نیوز) لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
افسوس ناک واقعہ تختی خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق قتل ہونیوالوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل شامل ہیں، لاشوں میں ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے اور لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔
کسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ بدقسمت خاندان کا ایک اور فرد کسی نے قتل کیا تھا ، جس کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا، پولیس نے تاحال ان کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔