اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں رواں برس 112فلسطینی شہید ہوئے ،اقوام متحدہ

 

نیویارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 2023 کے آغاز سے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں 112 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کی جمعے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں سال کے آغاز سے 29 مئی تک 107 فلسطینیوں کو ہلاک کیا اور مجموعی طور پر 4,229 زخمی ہوئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی ننھے بچے کو شدید زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، جنونی یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے خلاف 409 حملے کیے جن میں پانچ ہلاک اور 105 زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں 575 فلسطینیوں کے گھر اسرائیلی فورسز نے تباہ کر دیے۔اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے مظاہروں کے دوران 18 اسرائیلی ہلاک اور 111 زخمی ہوئے۔

#isreal#newyork#PakTurkNews#phlistine#unitednation