12روسی سفارتکار امریکہ بدر

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکہ نے قومی سلامتی کے خدشات پر اقوام متحدہ میں ملک کی نمائندگی کرنے ولے 12 روسی سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے گذشتہ شب صحافیوں کو بتایا کہ سفارت کاروں کو 7 مارچ تک ملک چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس اقدام کا جواب دے گا کیونکہ یہ سفارتی عمل کا حصہ ہے۔
بعد ازاںبعد نیبنزیا نے یوکرین میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے آغاز میں یہ مسئلہ اٹھایااورامریکی اقدام کو "دشمنانہ” اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کی میزبانی کےامریکی وعدوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے امریکی نائب سفیر رچرڈ ملز نے روسی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن سفارت کاروں کو امریکہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے وہ ایسی سرگرمیوں میں مصروف تھے جو بطور سفارت کار ان کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ اس لیےکیا گیا ہے تاکہ وہ میزبان ملک کی قومی سلامتی کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے۔

#PakTurkNews#russiaattackukraine#ukraine#unitednation#warAmericarussia