اسرائیلی ٹینکوں کے انڈونیشین ہسپتال پر حملے میں 12افراد ہلاک

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں انڈونیشیا کے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا جہاں صبح سے اسرائیل کے براہ راست حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اسے الشفاء ہسپتال میں حماس کی سرنگ ملی ہے، اور اسے "خالص جھوٹ” قرار دیا ہے۔
7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں 13,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں حماس کے حملوں میں سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1,200 ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک ایک مال بردار بحری جہاز پر قبضہ کر لیا ہے اور عملے کے دو درجن ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے، جس سے وسیع تر کشیدگی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

#alshifahospital#gaza#indonianhospital#iseral#isreal#PakTurkNews