13برس بعد قذافی سٹیڈیم ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار

 

لاہور(پاک ترک نیوز) 13برس بعد قذافی سٹیڈیم ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔2009میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد لاہور ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور میں 21مارچ سے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی ۔ یہ میچ 21سے 25مارچ تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے دو میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں ۔یہ سیریز کا آخری میچ ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہورپہنچ گئیں۔ دونوں ٹیمیں کل اور پرسوں دو روز پریکٹس کریں گی جبکہ پہلا میچ پیر کے روز سے شروع ہو گا۔
اب تک قذافی سٹیڈیم میں 40میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 12میں قومی ٹیم نے جیت حاصل کی جبکہ 6میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 22میچز ڈ را ہوئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری پانچ میچوں میں دونوں ٹیمیں ایک ایک بار جیت کا مزہ چکھ چکی ہیں جبکہ 3میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1994میں آخری مقابل ہوا تھا اب دونوں ٹیمیں 28برس بعد تیسرا اور سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔

 

#austrlia#Lahore#PakTurkNews#qaddafistadium#testmatchPakistan