کولکتہ(پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کسان تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے۔
بجلی گرنے کے واقعات مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں پیش آئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات ہوئے۔
بنگال کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع پوربا بردھمان میں چار، مرشدآباد میں دو اور شمالی 24 پرگناس میں دو اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ دیگر علاقوں میں بھی اموات کی اطلاع ہے۔