بغیر پرمٹ مکہ جانے والے ایک لاکھ 59 ہزار غیرملکی واپس، پانچ ہزار 868 گرفتار

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی محکمہ امن و عامہ نے 83 جعلی حج معلمین کو گرفتارکر لیا ہے۔ جبکہ بغیر پرمٹ کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 59 ہزار188 تارکین کو واپس کر دیا ہے۔
سعودی محکمہ امن و عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ سے بغیر پرمٹ حج پر جانے کی کوشش پر پانچ ہزار 868 غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے یہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔
امن و عامہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ غیرقانونی طریقے سے عازمین حج کو مشاعر مقدسہ لے جانے والے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ مکہ مکرمہ کے باہر چیک پوسٹوں سے 109118 گاڑیوں کو واپس کیا گیا۔
سعودی محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر اور حج سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ محمد البسامی نے مزیدکہا ہے کہ مشاعر مقدسہ مستقبل میں سمارٹ زون ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی (سدایا) کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حج سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ حج سیزن کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی سکیمیں تیار ہیں۔ بدامنی کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔عازمین حج کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی ہر سرگرمی کو روکا جائے گا۔جبکہ سلامتی اور بچاؤ کے بنیادی اصول پر عمل کیا جائے گا۔

#madinamunawra#makkahmukarama#PakTurkNews#parmat#saudiarabiaHajjUmrah