مسجد الحرام ،ماہِ ذی الحج کے پہلے جمعے میں ایک لاکھ 57ہزار پاکستانیوں سمیت 17لاکھ عازمین کی شرکت

مکہ معظمہ(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام میں ذی الحج کے پہلے جمعے ایک لاکھ 57ہزار پاکستانیوں سمیت17لاکھ سے زائد عازمین حج نے شرکت کی ۔نماز جمعہ کی امامت شیخ اسامہ نے کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ روح پرور منظر براہ راست دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں نے دیکھا۔ذی الحج کے پہلے جمعے کو سفید احرام میں ملبوس عازمین حج نے نماز جمعہ ادا کی۔ رواں برس 20 لاکھ عازمین حج کی آمد متوقع ہے۔
ذی الحج کے پہلے جمعے میں 17 لاکھ عازمین حج نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج تھے۔ خطبہ جمعہ میں امام صاحب نے فریضۂ حج سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔
امام حرم نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کے کامل ہونے کی دلیل خود کو مکمل طور پر اللہ کے سپرد کردینا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی جب کہ یوم عرفہ 27 جون کو ہوگا جس کا خطبہ ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد دیں گے۔

#madainamunawara#makkahmukarama#Masjid al-Haram#PakTurkNews#riaydh#saudiarabiaHajjUmrah