1931کے بعد پہلی بار جنرل موٹرز گاڑیوں کی فروخت میں نمبرون پوزیشن سے محروم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) 1931کے بعد پہلی بار جنرل موٹر کمپنی گاڑیوں کی فروخت میں نمبرون پوزیشن سے محروم ہو گئی ۔ جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔
2021میں جنرل موٹرز 22لاکھ 10ہزار گاڑیاں فروخت کیں جبکہ اسی عرصے کے دوران ٹویوٹا نے 23لاکھ30ہزار سے زائد یونٹ فروخت کیں۔جاپان کی ملٹی نیشنل آٹوموٹیو مینوفیکچرر ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے امریکی کمپنی جنرل موٹر کو سالانہ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
امریکا میں ٹویوٹا کی فروخت پہلی بار جی ایم سے بڑھ گئی ہے، جاپانی کمپنی نے عالمی وبا کے باعث فراہمی میں آنے والی رکاوٹوں کے اثرات کو کم سے کم رکھنے میں کامیابی کے باعث یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔


1931 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جی ایم، امریکا میں گاڑیوں کی فروخت میں پہلے نمبر پر نہیں رہی، جی ایم کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس کی فروخت میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 12.9 فی صد کمی ہوئی ہے۔
اس کی وجوہ میں سیمی کنڈکٹرز کی عالمی قلت بھی شامل ہے جس کے باعث کمپنی کو شمالی امریکا میں اپنی پیداوار معطل کرنی پڑی تھی، تاہم ٹویوٹا کو بھی اپنی پیداوار کم کرنی پڑی تھی، لیکن یہ کمی محدود نوعیت کی تھی۔
ٹویوٹا موٹر نارتھ امریکا کے عہدے داران نے بتایا کہ کمپنی نے 2021 میں 23 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئی گاڑیاں فروخت کیں، جب کہ امریکا کی سب سے بڑی آٹوموٹیو کمپنی جی ایم نے اسی عرصے کے دوران تقریباً 22 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں فروخت کیں۔
دوسری جانب امریکا میں ٹویوٹا کے ہائبرڈ ماڈلز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

#amerca#generalmotors#PakTurkNewsCarsJapanToyota