ترکیہ کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے 2 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) شمالی بحیرہ اسود کے ساحل پر ترکیہ کے متعدد صوبوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گئے۔
شدید بارشوں کے باعث آنیوالا سیلاب درختوں، کاروں اور جانوروں کو بہا لے گیا، اور کاسٹامونو، سمسون، سینوپ، اماسیا اور کورم سمیت کئی صوبوں میں عمارتیں زیر آب آ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق، بارش، جس میں خاص طور پر سامسن کے لاڈک ضلع کے علیچلی محلے میں شدت آئی، اتوار کو دیر گئے ایک معمر شخص کی موت ہو گئی۔ یہ شخص جانوروں کو بچانے اور ان کے ساتھ ایک پل کے اوپر سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا جب وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور سیلاب کی زد میں آ گیا۔
شمالی اماسیا صوبے میں تین افراد کو لے جانے والی ایک کار کیسلاک گاؤں میں پانی میں ڈوب جانے کے بعد دو افراد لاپتہ ہو گئے۔ Sekran Şahin نامی ایک شخص کو بچا لیا گیا تھا، لیکن اس کی بیوی Zilal Şahin اور Murat Ekşi گاڑی کے ساتھ سیلاب میں بہہ گئے تھے۔