2020دٹرکش ایئر لائنز یورپ کی ٹاپ ایئر لائنز میں دوسرے نمبر پر آ گئی

ترکی کی سرکاری فضائی کمپنی ٹرکش ایئر لائنز یورپ کی ٹاپ ایئر لائنز میں دوسرے نمبر پر آ گئی۔
سال 2020 میں ٹرکش ایئر لائنز نے یومیہ 626 پروازیں آپریٹ کیں جس کے بعد یورپین آرگنائزیشن فار ایئر نیوی گیشن سیفٹی (یوروکنٹرول) نے ٹرکش ایئر لائنز کو یورپ کی دوسری بڑی ایئر لائن قرار دے دیا۔
2019 میں ٹرکش ایئر لائنز یومیہ 1331 فلائٹس آپریشن ساتھ یورپ کی چوتھی بڑی ایئر لائن کمپنی تھی۔
2020 میں یورپ سے پچاس لاکھ فلائٹ آپریشنز ہوئے۔ 2019کے مقابلے میں یورپ کی فضائی حدود سے 61 لاکھ پروازیں کم آپریٹ ہوئیں۔
آئر لینڈ کی کم خرچ ایئر لائن ریان ایئر یورپ میں 2020 کی ٹاپ ایئر لائنز رہی۔ ریان ایئر نے یومیہ 951فلائٹس آپریشن کئے۔
ترکی کی پیگاسس ایئر لائنز یورپ کی ٹاپ ایئر لائنز میں 10 ویں نمبر پر رہی۔ اس ایئر لائن نے یومیہ 261فلائٹ آپریشنز کئے۔
2020 میں استنبول ایئر پورٹ یورپ کا پانچواں مصروف ترین ایئر پورٹ رہا۔ یہاں سے یومیہ 504فلائٹ آپریٹ ہوئیں۔ استنبول کا دوسرا ایئر پورٹ سبیہا گوکچن انٹرنیشنل ایئرپورٹ یورپ کا آٹھواں مصروف ترین ایئر پورٹ رہا۔ یہاں سے یومیہ 339 فلائٹ آپریشنز ہوئے۔
2020 میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث فضائی سروس دو ماہ معطل رہی جس کے باعث یورپ کی ایوی ایشن انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔