2022کا ورلڈ اکنامک فورم 22 مئی سے ڈیووس میں شروع ہوگا

ڈیووس (پاک ترک نیوز)
کورونا کی پابندیوں کی بنا پر دوسال تک آن لائن انعقاد کے بعد اب اگلا ورلڈ اکنامک فورم 22 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوگا۔جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
عالمی اقتصادی فورم کی جاری کردہ معلومات کے مطابق کہ فورم جو کہ وبائی امراض کی وجہ سے دو سال سے ملتوی ہے اور اسے صرف ویڈیو فارمیٹ میں منعقد کیا جاتا ہے۔اسے اس سال موسم سرماکی بجائے مئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےکیونکہ ان دنوں وبا کی صورت حال کافی حد تک کنٹرول میں ہے۔
چار روز جاری رہنے والے رواں سال کے فور م میںدنیا بھر سے 2,000 سے زیادہ سینئر سیاستدانوں، سائنسدانوں، ماہرین اقتصادیات اور میڈیا کے ارکان کو یوکرین تنازعہ،کورونا جیسے وبائی امراض کے پھیلائو کی روک تھام، عالمی افراط زر اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کیاجارہا ہے۔یہ فورم 26مئی تک جاری رہے گا ۔

فورم کے بانی اور صدر کلاؤس شواب نے کہاہے کہ دنیا "تاریخ کے ایک اہم موڑ” پر ہے اور اس وقت صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔جو نئی سوچ اور رجحانات کی متقاضی ہے۔

##Davos#PakTurkNews#switzerland#worldeconomicforum