دبئی (پاک ترک نیوز) 2022میں تیل کی یومیہ طلب 100ملین بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے ۔ایک نجی ٹی وی نے سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2022میں تیل کی قیمت 100امریکی ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ سکتی ہے۔تاہم چینل نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے کہاں بات کی۔
بلومبرگ ٹی وی نے گزشتہ ہفتے کے وسط میں نشر ہونے والی اپنی خصوصی رپورٹ میں 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتوں کے 100 امریکی ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کی توقع کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کے بارے میں بھی نشاندہی کی ہے۔