2024میں برکس کی سربراہی ملنے پر نئے ارکان کی شمولیت کا فارمیٹ بنانا اہم کام ہو گا،روسی وزارت خارجہ

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کی 2024 میں برکس سربراہی کا بنیادی کام نئے رکن ممالک اور انضمام میں دلچسپی رکھنے والوں کی شرکت کے فارمیٹ کی وضاحت کرنا ہو گا۔
یہ بات روس کی وزارت خارجہ کے لاطینی امریکی محکمہ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر شیتنن نےروس -لاطینی امریکہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر میڈیاکو بتائی۔انہوں نے کہااب یہ کام اس بات کو یقینی بنانے کی طرف بڑھے گا کہ نئے توسیعی فارمیٹ میں تمام برکس کے رکن ممالک اپنی شرکت کے فارمیٹ کے بارے میں فیصلہ کریں کہ وہ کس طرح سے برکس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2024 میں روس کی چیئرمین شپ کے اہم کاموں میں سے ایک ہوگا۔
حالیہ برکس سربراہی اجلاس 22-24 اگست کو جنوبی افریقہ کی صدارت میں جوہانسبرگ میں ہوا۔ سربراہی اجلاس کے شرکاء نے ارجنٹائن، مصر، ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ایتھوپیا کے یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والےسال میں مکمل رکن بنانے پر اتفاق کیا تھا۔
روس-لاطینی امریکہ کی پہلی بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس 19 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ماسکو میں روسی ڈوما (پارلیمنٹ کے ایوان زیریں) کے اقدام پر ہو رہی ہے۔اس کانفرنس میں لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ارکان پارلیمنٹ، ماہرین ، عوامی شخصیات اور سفارت کار روسی ساتھیوں کے ساتھ عالمی پارلیمانی ایجنڈے کے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

#bricks#masscow#PakTurkNews#russirussia