لاہور( پاک ترک نیوز) بھارت کی حسینہ نے 21برس بعد مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا ۔انڈیا کی ہرناز سندھ نے کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے 2021کا تاج پہنچایا ۔بھارتی حسینہ ہرناز نے پیراگوئے اور جنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی۔
بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا ہے۔ آخری بار 2000میں لارا دتا مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں جبکہ سشمیتا سین 1994 میں حسینہ کائنات منتخب ہوئی تھیں۔
رناز سندھو نے اپنے مقابلہ حسن کا سفر اس وقت شروع کیا جب وہ صرف 17 سال کی تھیں۔ وہ اس سے قبل مس دیوا 2021، فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 کا تاج پہن چکی ہیں اور انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2019 میں ٹاپ 12 میں بھی جگہ بنائی ہے۔
چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ماڈل پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔