دمشق(پاک ترک نیوز) شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکیہ کے حامی جنگجوؤں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔
کرد ملیشیا زیر قبضہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں اسدی فوج اور ترکیہ کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انقرہ حامی باغیوں نے اس علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔
برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ صوبہ الحسکہ میں جھڑپوں میں (ترک نواز) دھڑوں کے 18 جنگجو اور شام کے سرکاری فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔لڑائی میں متعدد زخمی ہوئے ہیں لیکن انھوں نے ان کی حتمی تعداد نہیں بتائی۔