جاپان میں 230 ملین ٹن الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری دھات کے ذخائر دریافت

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان میں 230 ملین ٹن الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری دھات کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔
دنیا میں آج بجلی سے چلنے والی گاڑی کی مانگ ہے ۔جاپان نے ملک کے خصوصی اقتصادی زون میں ایک الگ تھلگ جزیرے کے قریب معدنیات کے بڑے ذخائر تلاش کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔
محققین کے مطابق، منامی ٹوریشیما کے قریب سمندری تہہ پر پائے جانے والے معدنی وسائل 75 سال سے ملک کی کوبالٹ کی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، اور اس میں ایک دہائی سے زائد کی نکل کی فراہمی بھی ہے۔
NIKKEI Asia کی ایک رپورٹ کے مطابقتقریباً 230 ملین ٹن مینگنیج کے ذخائر مٹھی کے سائز کے نوڈولس کی شکل میں پائے گئے ہیں۔ نوڈولس میں تقریباً 20% مینگنیج اور 1% کوبالٹ اور نکل ہوتے ہیں۔

 

#battery#latham#PakTurkNews#tokyoJapan