بیجنگ (پاک ترک نیوز)بیجنگ 2008کے گرمائی اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کے 14 سال بعد اپنے دوسرے اولمپکس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ چینی دارالحکومت میں جمعہ کو کھلنے والے 24ویں سرمائی اولمپکس سے متعلق کچھ دلچسپ اعدادوشمار درج ذیل ہیں:
90 قومی اولمپک کمیٹیوں کی نمائندگی کرنے والے 2,900 کھلاڑیوں کی 25,000 دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گیمز کے لیے چین پہنچنے کی توقع ہے۔
سرمائی کھیلوں میں 15 شعبوں میں 109 میڈل ایونٹس شامل ہیں ۔ جبکہ2018 کے سات شعبوں میں 8 کا اضافہ ہو گیا ہے۔
۔کھیلوں کے بیجنگ، یان کنگ اور ژانگ جیاکاؤ میں مقامات کی تعداد13 ہے جن میں2008 کے اولمپکس کے پانچ مقامات بھی شامل ہیں۔
۔ 2022کے اولمپکس میں صنفی توازن 55-45 کا ہے۔ پچھلے گیمز کے مقابلے زیادہ خواتین ایتھلیٹس (45فیصد) اور زیادہ خواتین کے ایونٹس (46) شامل ہیں۔
۔ خواتین کی شمولیت کے بغیر ایونٹ کی تعداد1ہے۔وہ نورڈک کمبائنڈ ہے، جس میں کراس کنٹری اسکیئنگ اور اسکی جمپنگ شامل ہے۔ اس ایونٹ میں اب بھی صرف مرد کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔تاہم انٹرنیشنل اسکی فیڈریشن نے 2026 گیمز میں اس آخری رکاوٹ کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
۔ افتتاحی تقریب میں شامل فنکاروں کی تعداد4,000 ہے۔ یہ 2008 کے اولمپکس کی تقریب میں 15,000 سے موازنہ کرتا ہے، جس کی ہدایت کاری بھی ژانگ زیماونے کی تھی۔
۔ چین میں کووڈ۔19 پابندیوں کی وجہ سے گیمز میں بین الاقوامی تماشائیوں کی تعداد صفر ہو گی۔ جبکہ مدعو مقامی لوگوں کے گروپ منتخب مقامات پر ہوں گے۔
۔خون اور پیشاب کے نمونوں کی تعداد 2,900 ہو گی جو انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی گیمز کے دوران ڈوپنگ تجزیہ کے لیے جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
۔31جنوری تک اولمپکس کلوز لوپ کے اندر لیے گئے کووڈ۔19ٹیسٹوں کی تعداد63,548 ہے۔ جن میں ایتھلیٹس کے 3,103 ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔
۔ بیجنگ میں مقابلے کے مقامات پر 74 ایمبولینسوں کے ساتھ طبی عملہ کی تعداد1,140 ہے ۔
۔بیجنگ اولمپکس کے منتظمین کے اخراجات میں آئی او سی کی طرف سے 880,000,000 ڈالرز کا تعاون شامل ہے۔
– بیجنگ کو ژانگ جیاکاؤ اور یان چنگ کے پہاڑی مقامات سے جوڑنے والی 174 کلومیٹر ریلوے پر بغیر ڈرائیور والی ٹرینوں کی تیز رفتار350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔