اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
مالی سال 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 24488000 ٹن ریکارڈ کیا گیا، جو 2022 کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے، دوسری جانب لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمد میں مئی کے دوران 14.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی موٹر کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر57فیصد کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 میں 1300 سی سی اور زیادہ پاور کی 44596 یونٹ موٹر کاریں فروخت کی گئیں جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 57 فیصد کم ہے۔