انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شمالی صوبے سمسون میں ٹراموں کے تصادم کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ترکیہ کے شمالی صوبے سامسون میں دو ٹراموں کے درمیان تصادم میں کم از کم 26 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
انادولو ایجنسی (AA) کی رپورٹوں کے مطابق، سامسن کے کینک ضلع میں پیش آنے والے حادثے میں، سامسن لائٹ ریل سسٹم (SAMULAŞ) سے تعلق رکھنے والی دو ٹرام پیزا اسٹاپ کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی)، فائر فائٹرز اور طبی ٹیموں کی ایک بڑی تعداد کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔
طبی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے شہر کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
حادثے کے بعد، سامسون کے گورنر ذلکیف داگلی اور میٹروپولیٹن میئر مصطفیٰ دیمیر نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔