3اپریل جیسےغیرآئینی اقدامات کی تحقیقات کیلئےپارلیمانی کمیشن بنناچاہیے،بلاول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 3اپریل جیسےغیرآئینی اقدامات کی تحقیقات کیلئےپارلیمانی کمیشن بنناچاہیے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کےتمام اداروں کوایک شخص کیلئےمتنازعہ بنایاگیا۔بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آبادی کو تبدیل کر رہا ہے، مقبوضہ میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔چاروں صوبوں کےعوامی نمائندوں نےملکی بہتری کیلئےاتحادکیا۔3اپریل جیسےغیرآئینی اقدامات کی تحقیقات کیلئےپارلیمانی کمیشن بنناچاہیے۔سابق وزیراعظم سمجھتےہیں کہ وہ مقدس گائےہیں۔سابق وزیراعظم مقدس گائےبن کرملک کےکونےکونےمیں پھررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آئین شکنی کرچکےہیں۔جاتےجاتےعمران خان جمہوریت اوراداروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچا گئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ھا کہ سلیکٹڈوزیراعظم کی وجہ سےملک کونقصان ہوا۔4سال میں سابق وزیراعظم نےملک میں کوئی ایساکام نہیں کیاجس کویادرکھاجائے۔
بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، بھارت نے 5 اگست کے بعد غیر کشمیریوں کی آبادکاری شروع کی، بھارت کے خود ساختہ کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، بی جے پی سرکار نے عالمی قوانین کی بار بار خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین،جمہوریت،معاشی حقوق،صوبوں کےحق پرڈاکاماراگیا۔آئین وجمہوریت پرحملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

@imrankhan#bilawalbhuttozardari#kashmir#NationalAssembly#PakTurkNewsindia