31 دسمبر ، یوم یکجہتی آذربائیجان ، یہ دن کیوں مناتے ہیں ؟

باکو- آذربائیجان میں سال کا آخری دن آذری قوم کی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔ اس دن دنیا بھرمیں مقیم آذری باشندے اس عہد کی تجدید کرتے ہین کہ وہ ہردم اور ہروقت اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
یوم یکجہتی آذربائیجان اکتیس دسمبر کو منانے کا آغاز سوویت یونین سے آزادی کے بعد ہوا۔ اس وقت کے آذری نیشنل کانگرس کے چیئرمین اور آذربائیجان کے پہلے صدر حیدر آلیوو کی سفارش پر پہلی بار 1989 میں اس دن کو منایا گیا، اس سال آرمینیا کے کوشکست دے کر نگورنو-کاراباخ کو آزاد کرایا گیا۔ اس وجہ سےاس بار آذری قوم میںیہ دن اور بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔
آذری لوگ کاراباخ میں لڑنے والے شہیدوں اور غازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ، حکام نے ان کے گھروں میں جا کر تہنیت کے پیغام دئیے ۔
یاد رہے کہ نگورنو کاباراخ کی جنگ میں تین ہزار آذری فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
یوم یکجہتی پر آذری صدر الہام آلیوو نے آذری قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

#PakTurkNews#PTNurdu