روسی بحری بیڑے کے کمانڈر سمیت 34افسران کو میزائل حملے میں ہلاک کردیا ،یوکرین کا دعوی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں بحیرہ اسود میں بحری بیڑے کے کمانڈر سمیت 34افسروں کو ہلاک کردیا گیا۔
یوکرین کی سپیشل فورسز نے کہا ہے کہ روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل وکٹر سوکولوف اور 33 دیگر افسران گزشتہ ہفتے کریمیا کی بندرگاہ سیواستوپول میں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر پر یوکرین کے میزائل حملے میں مارے گئے۔
یوکرین کی جانب سے روس کے ایک اعلیٰ ترین بحریہ کے افسر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب روسی حکام نے پیر کے روز کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے روس کے ساتھ الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا میں سیواستوپول پر یوکرین کے ایک اور میزائل حملے کو پسپا کر دیا ہے۔
ماسکو میں سیواستوپول کے گورنر میخائل رزووزائیف نے کہا کہ روسی فضائی دفاعی یونٹس نے بیلبیک فوجی ہوائی اڈے کے قریب ایک میزائل کو مار گرایا،

#attck#Kyiv#masscow#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukrainerussia