برازیلیا (پاک ترک نیوز ) برازیل میں طوفانی بارشوں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
برازیل کی ریاست ساؤپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ میں گر گئے ہیں ، درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں ۔
300 سے زائد افراد گھروں سے نقل مکانی کرگئے جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے ہیں ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد امدادی کارکنان کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی متوقع ہے ۔
ساؤپولو کے گورنر نے چھ متاثرہ شہروں میں 180 دن کیلئے ہنگامی صورت حال نافذ کر دی ہے ۔