نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک کم از کم 38 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ملک بھر میں تین لاکھ پندرہ ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بم سائیکلون کو امریکہ کی تاریخ کا بدترین برفانی طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ اب تک 34 افراد طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔ طوفان کے باعث سب سے زیادہ نیویارک ریاست کا شہر بفلو متاثر ہوا ہے۔ جہاں برفباری کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہے۔
شدید برفانی طوفان کے باعث امریکی ریاستوں نیویارک، کینٹکی، جورجیا، نارتھ کیرولائنا ویسٹ ورجینیا، اور اوکلاہوما میں ریاستی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
دوسری جانب کینیڈا میں بھی برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہے۔ برٹش کولمبیا میں مسافر بس حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
جاپان کے مختلف علاقوں میں ایک میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی، برفباری کے بعد مختلف حادثات میں چودہ افراد ہلاک ، نوے زخمی ہو گئے ۔
برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی۔