عازمین حج میں بانٹنے کے لئے زم زم کی4کروڑ بوتلیں تیار

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی کمپنی الزمزمہ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ حج سیزن کے دوران عازمین حج میں زمزم کے پانی کی 4 کروڑ سے زائد بوتلیں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
الزمزمہ کمپنی کے بورڈ ممبر یاسر شوشو نے سعودی سرکار ی میڈیا کو بتایا کہ آئندہ ماہ حج کے دوران ہر حاجی کے لیے 22 بوتلیں مختص کی گئی ہیں۔ جبکہ کمپنی نے حجاج کے ساتھ براہ راست رابطے کے لیے ڈیجیٹل چینلز بھی تیار کیے ہیں۔
میڈیا کے مطابق کمپنی کے بورڈ ممبر نے وضاحت کی کہ اس نقطہ نظر میں بوتلوں پر بار کوڈ کی خدمت شامل ہے۔ جو ڈیجیٹل تبدیلی کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق پانی کے پیک کے آرڈر اور ترسیل کو آسان بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
الزمزمہ نے حج سیزن سے پہلے تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد حجاج کے لیے فراہم کی جانے والی اپنی خدمات کی انتظامی اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
انہوںنے مقدس شہر مکہ اور اس کے داخلی اور خارجی راستوں میں کمپنی کے فیلڈ سروس سینٹرز کے آپریشنز کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی۔
زمزم کا بابرکت پانی بیرون ملک مقیم زائرین میں خاصا مقبول ہے، جو وطن واپسی کے بعد اسے رشتہ داروں اور دوستوں کو بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔
حج کے سلسلے میں کئی ممالک سے عازمین کی پہلی جماعتیں سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ جو امسال 14 جون کو نئے چاند کی رویت کے بعد متوقع ہے۔اس برس حج میں دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد مسلمانوں کی شرکت کا امکان ہے

zamzam#40millionbottles