آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحد پر نئی جھڑپ میں5 افراد ہلاک

 

باکو (پاک ترک نیوز ) آذربائیجان کے علاقے نگورنوکارا باغ میں آذری فوج اور نسلی آرمینائی باشندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے ایک قافلے کو روکا جس کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ علاقے کے مرکزی قصبے سے باہر کے علاقوں میں ہتھیار لے کر جا رہا تھا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔یہ واقعہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ آذربائیجان کو لاچین، خانکیندی سڑک پر ایک مناسب چوکی بنانے کی ضرورت ہے۔
دوسری طرف آرمینیا کی وزارت خارجہ نے آذربائیجان کی جانب سے لگائے گئے ہتھیاروں سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاراباخ میں آرمینیائی وزارت داخلہ کے تین اہلکار مارے گئے ہیں، قافلہ دستاویزات اور ایک سروس پستول لے کر جا رہا تھا، آذربائیجان کی جانب سے یہ اقدام ایک اشتعال انگیزی ہے جس کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اعلیٰ قیادت کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی۔
آرمینیائی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ لاچین کوریڈور اور نگورنو کاراباخ میں ایک بین الاقوامی حقائق تلاش کرنے والی ٹیم بھیجنا ایک اہم ضرورت بنتا جا رہا ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان 30 سال سے زیادہ عرصے میں دو جنگیں لڑ چکے ہیں دونوں سابق سوویت ریاستیں آزاد ہیں۔
آذربائیجان کے آرمینیائی آبادی والے انکلیو کاراباخ کے کنٹرول کے لیے لڑائیاں ہزاروں جانیں لے چکی ہیں۔

#aremnia#Azarbaijan#nogorokarabagh#PakTurkNewsBaku