ترکیہ میں آنیوالے زلزلہ میں امدادی کاموں کیلئے 51ریسکیو اہلکارروانہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے 51ریسکیو اہلکار ترکیہ روانہ ہوگئے ۔
ریسکیو اہلکار لاہور ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 707 کے ذریعے روانہ ہوئے۔
ترکیہ روانہ ہونے والے اہلکاروں کے ساتھ 7ٹن ریسکیو آلات بھی شامل تھے ۔ ریسکیو اہلکار ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔

 

#airport#earthquakesyria#Lahore#lahoreairtport#PakTurkNews#rescue#trukey#turkeyiaearthquakePakistanSyria