6 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کی 6 کروڑ آبادی بجلی کی سہولت سے محروم ہے اس بات کا انکشاف چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کیا ۔
تقریب سے خطاب کے دوران توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ آج بھی ملک کی 30 فیصد عوام کو بجلی کی سہولت میسر نہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں 6 کروڑ کی آبادی کو بجلی میسر نہیں، ہمیں ملک میں اربوں روپے مالیت کے بجلی کے منصوبوں کی سیکورٹی بھی یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن زراعت اور ماحول کے شعبوں میں بھی کام کر رہاہے، ہمارا ادارہ ملک میں توانائی منصوبوں سمیت کینسر کے 19اسپتال بھی چلارہا ہے، کے تھری نیو کلیر پاور پلانٹ بھی آئندہ سال کے شروع میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا، تمام شعبوں میں سیفٹی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے لیکن ایٹمی بجلی گھروں میں حفاظتی اقدامات بہت اہم ہیں۔

#light#PakTurkNewsPakistan