پیرس (پاک ترک نیوز) فرانس کے شہر پیرس میں ایک مسلح شخص کی جانب سے چاقو کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ مبینہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار دی جس کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پیرس کے مصروف گارے ڈو نورڈ ٹرین سٹیشن پر چاقو سے حملہ آور نے چھ افراد کو حملہ کر کے زخمی کر دیا،پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی۔جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ ہسپتال میں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں ہے ۔
جیرالڈ ڈرمینین نے بتایا کہ اس شخص نے صبح 6:43 بجے (05:43 GMT) ایک ایک پولیس افسر سمیت کئی لوگوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم حملہ آور اس وقت ایک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
حکام کے مطابق، زخمیوں میں متعدد مسافر اور ایک سرحدی پولیس افسر شامل ہیں۔ ڈرمنیین نے کہا کہ حملہ آور نے افسر کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا، لیکن اسے بلٹ پروف جیکٹ نے بچا لیا۔ دوسرے متاثرین میں سے ایک کندھے کے بلیڈ میں شدید زخمی ہوا اور اسے ہنگامی علاج کے لیے لے جایا گیا۔