64ویں گریمی ایوارڈز 3اپریل کو منعقد ہونگے

نیویارک (پاک ترک نیوز)آئندہ ماہ منعقد ہونے والی64ویں گریمی میوزک ایوارڈز کی تقریب میں بیلی ایلش ،بی ٹی ایس ، برادرز اوسبورن ، برینڈی کارلائل ، لل ناس ایکس، اولیویا روڈریگو اور جیک ہارلو سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
گذشتہ روز سی بی ایس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 3اپریل کو منعقد ہونے والے اس شو میں”دی ڈیلی شو” کے میزبان ٹریور نوح ، لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ گارڈن ایرینا سے 64ویں سالانہ شو کی میزبانی کریں گے۔ جبکہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ کوروناکی وجہ سے پچھلے سال کے شو کے ملتوی ہونے کے بعد یہ تقریب معمول کے مطابق ہو گی۔ کیونکہ اس سال کا شو پہلے ہی ایک بار اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ سےملتوی کر دیا گیا تھا۔جسے 31 جنور ی کو منعقد ہونا تھا۔
ریکارڈنگ اکیڈمی کے سی ای او ہاروی میسن جونیئر نے نوح کی میزبانی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ موسیقی کے شائقین اور ناقدین کی تعریف کے ساتھ 63ویں گریمی ایوارڈز کے لیے ہمارے میزبان کے طور پر ٹریو نوح حیرت انگیز تھا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب لاس ویگاس میں گریمی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل 2009 سے اب تکلاس ویگاس 12 بار لاطینی گریمیز کی میزبانی کر چکا ہے۔

#awards#PakTurkNews#showbiz