65 سال اور زائد عمر کے افراد کے حج ادا کرنے پر پابندی عائد ، ایڈوائری آگئی

جدہ ( پاک ترک نیوز) سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے حج 2022 کے لیے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔جس کے تحت اس سال 65 یا اس سے زائد عمر کے مسلمان حج ادا نہیں کرسکیں گے ۔
سعودی سی اے اے حکام کے مطابق زائرین کیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی ہے ۔ اسی طرح سعودی عرب روانگی سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ آنا بھی لازمی ہے ۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری پر عمل لازم ہے۔ نئی ٹریول ایڈوائزری میں دی گئی پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف وزری پر ائیرلائنز پر سخت جرمانہ ہوگا ۔ اسی طرح حج آپریشن میں فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر بھی ائرلائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 5 جون اور 6 جون کی درمیانی شب اسلام آباد ائرپورٹ سے روانہ ہورہی ہے ۔

HAJJ TRAVEL ADVISORYpak turk newsSAODIA CIVIL AVIATION ATHORITYحج ٹریول ایڈوائزی ، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی ، کورونا ٹیسٹ ، حج 2022 ، عازمین حج ، پاک ترک نیوز ، PAK TURK NEWS