جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) 7 برکس ممالک کی 2024 میں جی ڈی پی امریکہ کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی توقع ہے ۔
2024میں برکس ممالک کے جی ڈی پی کو لے کر بہت سی پیشگوئیاں کی جا رہی ہے توقع کی جا رہی ہے کہ ترکیہ بھی امریکہ سے بھی آگے نکل جائے گا ۔
برکس اقتصادی اتحاد نے دیکھا ہے کہ اس کی جی ڈی پی اب اگلے چار سالوں میں 34 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ برکس ممالک کی تعداد کے ساتھ ساتھ قدر میں بھی اضافہ ہو رہاہے ۔
آئی ایم ایف کے ورلڈ آؤٹ لک کے مطابق 2024 میں دنیا کی جی ڈی پی میں 3.2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ امریکہ اس پیشین گوئی سے نیچے 2.7 فیصد پر ہے، جس کی وجہ 2023 میں مہنگائی کی لڑائی ہے۔
دوسری جانب برکس میں سات ممالک جن میں چین ،متحدہ عرب امارات ،ایران ،ایتھوپیا ،روس اور مصر شامل میں جی ڈی پی ٹی کی شرح نمو 3فیصد رہنے کی توقع ہے جو کہ امریکہ کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔