تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کار کی ٹکر اور چاقو بردار حملے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی تل ابیب میں ایک کار نے متعدد شہریوں پر حملہ کیا ہے اور مشتبہ شخص کو بے اثر کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ شخص جنوب سے شمال کی طرف جانے والی گاڑی چلا رہا تھا، شاپنگ سینٹر میں کھڑے پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گیا اور گاڑی سے باہر نکل کر شہریوں پر تیز دھار چیز سے وار کیا۔
محصور غزہ کی پٹی کو چلانے والے فلسطینی گروپ حماس نے اس حملے کو ایک "بہادرانہ کارروائی” کے طور پر سراہا جو کہ "جینین پناہ گزین کیمپ میں ہمارے لوگوں کے خلاف قبضے کے جرائم کا ابتدائی ردعمل” تھا۔