غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 140بچوں سمیت 704فلسطینی شہید

غزہ سٹی (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ شدید بمباری کے نتیجے میں 140بچوں سمیت 704فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کے ہسپتالوں میں "فوری طبی امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے ایک محفوظ راہداری” کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے رات بھر غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رہی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔یہ بمباری اسرائیل کی جانب سے غزہ پر "مکمل ناکہ بندی” کے اعلان کے بعد ہوئی، جس میں خوراک اور ایندھن کے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج کا اس طرح کا محاصرہ، آبادی کو بھوکا مارنے کے ارادے سے، اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت جنگی جرم ہے۔
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 704 فلسطینی شہید جبکہ حماس کی کارروائیوں میں اسرائیل میں 900 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز حماس کا اچانک حملہ اس وقت ہوا جب حالیہ دنوں میں اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے ہاتھوں ریکارڈ تعداد میں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

#gaza#gazaattack#gazaunderattack#hammas#ISRAIL#PakTurkNews#phalistine