سربیا کے سکول میں فائرنگ سے 8طلبا اور سکیورٹی گارڈ ہلاک

 

بلغراد(پاک ترک نیوز) سربیاکے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 8بچے اور سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں 5طلبا زخمی بھی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سربیا کے شہر بلغراد کے سکول میں مسلح نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ اور 8 طلبا ہلاک ہوگئے۔ملزم اسی سکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔
بلغراد کے ’ولادیسلاو ربنیکر اسکول‘ میں مسلح ملزم نے اندر گھس کر پہلے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا اور پھر طلبا پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔فائرنگ میں 8 طلبا اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ 5 طلبا زخمی ہوگئے۔ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے 14 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا جس نے فائرنگ کے لیے اپنے والد کا پستول استعمال کیا تھا۔
پولیس نے تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی فائرنگ کے محرک کا تعین ہوسکا ہے۔ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
یاد رہے کہ سربیا میں بندوق کے سخت قوانین کے باعث فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں تاہم مغربی بلقان میں 1990 کی دہائی میں جنگوں اور بدامنی کے بعد شہریوں کے پاس لاکھوں غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں جنھیں ہتھیار جمع یا رجسٹر کرانے کے لیے کئی عام معافی کی پیشکش کی گئی ہے۔

#balgrad#classs#PakTurkNews#school#shooting#sirbia#syrbia