جنیوا کانفرنس میں 9.7ارب ڈالرامداد کا اعلان ہوا، وزیراعظم

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں 9.7ارب ڈالر کی امداد کا اعلان ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جنیوا کانفرنس میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، عالمی مالی امداد کی پائی پائی شفافیت سے استعمال کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنیوا کانفرنس کی کامیابی کروڑوں عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
امریکہ نے 100ملین ڈا لرامداد دینے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکہ کے شکر گزار ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ ورلڈ بینک نے 2 ارب ایشین بینک نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے 100 ملین ڈالر، یورپی یونین نے 87 ملین یورو، فرانس نے 380 ملین یورو کا اعلان کیا۔ جرمنی نے 84 ملین یوروز کا اعلان کیا۔۔سعودی نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

#ADB#China#geneva#islamabad#jenevaconfrence#PakTurkNews#primeminister#saudiarabia#shahbazsharifAmericafrance