جماعت اسلامی کے دھرنے کا 9واں روز ، آج غزہ مارچ کا اعلان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)جماعت اسلامی کامہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاجی دھرنا 9ویں روز میں داخل ہو گیا۔
شرکاء مطالبات کی منظوری کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کی طرف سے راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، آج شام لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک غزہ ریلی نکالی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ ریلی کی قیادت کریں گے اور کمیٹی چوک میں غزہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے، غزہ مارچ کیلئے مری روڈ پر ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا ہے۔

#dharana#gazamarch#jamatislami#PakTurkNews#rawlapindi