اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہو کر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ تین دن میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 18 روپے سستا ہو چکا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 307 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 46 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان سٹاک ایکسچیج (پی ایس ایکس) میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔100 انڈیکس ساڑھے تین پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 487 پر آگیا ہے جوکہ گزشتہ روز 45 ہزار 491 پر بند ہوا تھا۔

#interbank#openmarket#PakTurkNewskarachi