چنئی(پاک ترک نیوز) بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ میں میچ سے قبل بڑا جھٹکا ،اوپنر بلے باز شبمن گل ڈینگی میں مبتلا ہو گئے ۔
ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔