سینیٹ میں نااہلی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال کرنے کا بل پیش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینیٹ میں نا اہلی کی مدت زیادہ سے زیادہ پانچ سال کرنے کا بل پیش کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی سے متعلق اہم ترمیم پیش کردی گئی۔
آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان، دنیش کمار ،سنیٹر کہدہ بابر، ، پرنس احمد زئی نے ترمیمی بل پیش کیا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق آرٹیکل62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5سال سے زائد نہیں ہوگی۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ جہانگیر ترین اور ملک کے تین دفعہ وزیراعظم نواز شریف اس قانون کا شکار ہوئے، یہ بل آج ہی پاس کریں، کل عمران خان بھی اس نااہلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

@imrankhan#bill#islamabad#jehangirtareen#nawazsharif#PakTurkNews#senate