چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے 7کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص

دبئی (پاک ترک نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 7کروڑ ڈالر بجٹ کی منظوری دی تھی ۔
آئی سی سی کے گزشتہ ہفتے سری لنکا میں ہونے والے اجلاس میں اس شو پیس ایونٹ کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں ہوگی جس کا پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی فنانس ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے اور بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے 45 لاکھ ڈالر اضافی رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کے سربراہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ ہیں۔

#championtrophy#icc#iccchampiontrophy2025#Lahore#PakTurkNewsDubaiindiaPaksitan