اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا مقدمہ درج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہونے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سرکاری مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 507 کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ کلرک قدیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں درخواست گزار نے کہا کہ نائب قاصد اکرام اللہ کے ذریعے 8 عدد لفافے تقسیم کروائے، تمام ججز کے نام خطوط تھے جو خود میں نے تقسیم کرائے۔
قمر خورشید نے فون پر بتایا کہ خطوط نہ کھولے جائیں اس میں کیمیکل ہے، لفافوں کے اوپر تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دے کر جسٹس سسٹم پر تنقید کی گئی۔

 

#islamabad#islamabdhighcourt#letter#PakTurkNews#whitepowder