ماسکو (پاک ترک نیوز)
گزشتہ سال مارچ میں دریافت ہونے والا دمدار ستارہ زمین کے قریب سے گزر گیاہے۔ جسے پورے شمالی نصف کرے میں شہروں کی روشنیوں سے دور اندھیرے آسمان پرعام نظر سے دیکھا گیا۔
دمدار ستارہ جسے C/2022 E3 (ZTF) کا نام دیا گیا تھاخصوصاً سارے یورپ میںدیکھاگیا جہاں شہر کی روشنی نہیں تھی۔رات کے آسمان پر دمدار ستارے کا راستہ ارسا میجر اورپولارس کے درمیان سیدھا تھا۔اس دمدار ستارے کانام C/2022 E3 (ZTF) ، ایک وسیع فیلڈ فلکیاتی سروے کے آلہ کے نام پر رکھا گیاہے جس نے 2 مارچ 2022 کواس کا پتہ لگانے میں مدد کی تھی۔
یہ دمدار ستارہ ہمارے چاند سے تقریباً100گنا دور یعنی 42ملین کلومیٹر کے فاصلے پر گزرا ہے۔ ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ اس کی چمک +5 یا +4 کی شدت کی تھی ۔اور اس کی گیس کی دم کا سائز 10 ڈگری سے زیادہ تھا ۔