ہالینڈ کی عدالت نے حکومت کو اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پروزوں کی فراہمی سے روک دیا

ایمسٹرڈیم (پاک ترک نیوز) ہالینڈ کی عدالت نے حکومت کو اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روکنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی ایک عدالت نے ہالینڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ F-35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روک دے جو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری میں استعمال کیے تھے۔
یہ حکم انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے بعد دیا گیا جس میں ان کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پرزوں کی فراہمی سے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
گزشتہ برس ہالینڈ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کی طرف سے F-35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی برآمدات کی وجہ سے مبینہ جنگی جرائم میں ملوث ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہالینڈ میں آکسفیم کی شاخوں نے دلیل دی کہ یہ کھیپ "غزہ میں اسرائیل کی طرف سے وسیع پیمانے پر اور انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں حصہ ڈال رہی ہے”۔
دسمبر میں ایک عدالت نے اس مقدمے کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو ہتھیاروں کی برآمدات پر سیاسی اور پالیسی معاملات پر فیصلہ کرتے وقت بہت زیادہ آزادی دینی چاہیے۔

#amisterdam#f-35#fighterjet#holand#islreal#PakTurkNews