ماسکو (پاک ترک نیوز)
روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازعات کے مستقل حل اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ماسکو میں آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کی کامیابی کے لئے پر امید ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز یہاں "روس-آذربائیجان: میڈیا تعاون کے موجودہ مسائل” کے موضوع پر گول میز کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میںکہی۔
دمتری پیسکوف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے درمیان ماسکو میں ہونے والی آئندہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اچھے پر بھروسہ کرنا چاہیں گے۔ یہ وقت بتائے گا کہ یہ مذاکرات کتنے نتیجہ خیز ہوں گے۔”