آئرلینڈ سے شرمناک شکست؛ احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیم کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی سائٹ پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ میں پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا آج بھی بینچ اسٹرنتھ چیک کررہے ہیں؟” کبھی کبھی اپنی طاقت کو آزمائیں۔
میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے شکست کی وجہ خراب بالنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کرسکے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ میدان کو دیکھتے ہوئے 190 رنز کا ہدف ذہن میں رکھا تھا لیکن درمیانی اوورز میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے۔

#babarazam#dublin#PakTurkNews#pakvsirePakistan