ورلڈ کپ میں شرمناک شکست؛ بھارتی وزیراعظم میزبانی کے آداب بھو ل گئے

احمد آباد(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو ورلڈ کپ کے فائنل میں بدترین شکست نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میزبانی کے آداب بھی بھول گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے۔ مودی نے آسٹریلیا کے کپتان کو جیسے تیسے ٹرافی پکڑائی اور بغیر ہاتھ ملائے منہ موڑ کر روانہ ہوگئے۔بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس حرکت پر حیران پیٹ کمنز ٹرافی ہاتھ میں لیے بھارتی وزیراعظم کو بے رخی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر جاتا دیکھتے رہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی۔ ان کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔

#australia#final#indianprimeminister#narindramodi#PakTurkNews#patcumminsindia