اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالتی اصلاحات بل ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا۔
مشترکہ اجلاس میں صدر کی طرف سے واپس بھیجے گئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری متوقع ہے۔
عدالتی اصلاحات کا بل منظوری کے بعد دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا، عارف علوی نے 10 روز میں دستخط نہ کئے تو یہ ازخود قانون بن کر لاگو ہو جائے گا۔